مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 3 علیحدگی پسند اور 2 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا۔ بھارتی فوج نے کارروائی کے دوران ایک مسجد کو شہید اور 3 مکانات کو بھی تباہ کردیا ۔ ادھر شوپیاں کے علاقہ زیناں پورا میں علیحدگی پسندوں کے حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور کیپٹن سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 3 علیحدگی پسند اور 2 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔
News ID 1874527
آپ کا تبصرہ